کبھی کبھی جو ہمیں نظر آتا ہے ویسا حقیقت میں ہوتا نہیں ہے۔ ایسا صرف ہمارے سامنے نہیں ہوتا بلکہ کچھ تصاویر بھی ہمارے ذہنوں کو الجھا دیتی ہیں۔
انٹرنیٹ پر ایسی ہی لاتعداد تصویروں کی بھرمار ہے جنہیں دیکھتے ہی انسان اپنی آنکھیں جما جما کر انہیں دیکھنے لگتا ہے کہ اورسوچتا ہے کہ میں جو دیکھ رہا ہوں ایسا حقیقت میں ہے بھی یا نہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے لیے 'ہماری ویب' ڈاٹ کام ایسی دلچسپ تصویری پوسٹ سامنے لا چکی ہے جنہیں وہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ساتھ میں انٹرٹین بھی ہوتے ہیں۔
آج آپ کو ایسی دلچسپ و عجیب تصاویر دکھائیں گے جو آپ کو لاجواب کردیں گی۔
1- انسان یا روح
اس آدمی کی ایک آنکھ کالی نظر آرہی ہے لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو اس کی آنکھ کالی نہیں بلکہ اس کے برابر میں بیٹھے شخص کی ٹوپی کا حصہ آنکھ کے آگے آگیا جس سے وہ ایک الگ انسان نظر آرہا ہے۔
2- چہرے کے بغیر آنکھیں
اس تصویر نے تو کچھ سیکنڈز کے لیے چونکا کر رکھ دیا جس میں آدمی کا چہرہ تو دکھائی نہیں دے رہا بلکہ صرف گلاسز نظر آرہے ہیں۔ لیکن جب دوبارہ دیکھا گیا تو معلوم ہوا چہرہ اس کا نیچے ہے اور چشمہ اس نے اپنے گنجے سر پر پہنچا ہوا ہے۔
مزید دلچسپ تصاویر بھی ملاحظہ کیجیے۔