سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو نے سب کو افسردہ کر دیا تھا کیونکہ خاتون کا انداز اور جذبات تو سب کو افسردہ کر ہی رہے تھے، تاہم اس کی کہانی نے سب کو رلا دیا۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والے مشیل کو اس وقت صدمہ ہوا جب انہیں اسپتال سے نرس نے بتایا کہ اب ان کی والدہ کے پاس چند لمحات ہی باقی ہیں۔
مشیل کی والدہ نے زندگی کے 35 سال نرس تک طور پر کام کیا تھا، یہی وجہ تھی کہ کرونا کے دور میں وہ بھی کرونا مثبت ہو گئی تھیں، جس کے بعد ان کا علاج معالجہ جاری تھا۔
لیکن عمر کی زیادتی کی بنا پر مشیل کی والدہ کیرولن کی طبیعت دن بہ دن بگڑتی جا رہی تھی، جس نے نرس کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا تھا، اور پھر ایک دن جب ان سے سانس لینا بھی محال ہو رہا تھا اور ان کی حالت اس بات کی گواہی دے رہی تھی کہ خاتون کے پاس اب وقت کم ہے۔
تو نرس نے فورا بیٹی مشیل کو فون کیا، جس میں نرس نے بتایا کہ میں آپ کی والدہ کی طبیعت اور ان کے سانس لینے کے انداز سے یہ بتا سکتی ہوں کہ وہ اس وقت زندگی کے آخری لمحات میں ہیں، جس پر کچھ دیر تو مشیل خاموش رہی اور پھر وہ اچانک بولی کہ کیا میں والدہ سے بات کر سکتی ہوں۔
اور پھر آن لائن ویڈیو کال کے ذریعے مشیل اپنی والدہ سے مل رہی تھیں،چونکہ والدہ اور بیٹی کے درمیان کچھ ماضی کی وجوہات کی بنا پر ان بن تھی، جس کے بعد بیٹی نے فورا کہا آپ جانتی ہیں۔
ماں بیٹی میں لڑائی ہو جاتی ہے اور پچھلے دو ماہ سے ہم ایک معاملے کو لے کر بات کر رہے تھے۔ مگر مجھے وہ لمحہ نہیں مل سکا تھا کہ میں تم سے معافی مانگوں یا تم مجھ سے۔ لیکن میں آپ کو معاف کر رہی ہوں اور آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔ میں آپ کو بہت یاد کروں گی، یہی اچھا ہے کہ آپ چلی جائیں۔