سوشل میڈیا پر ان دنوں حنا پرویز بٹ بھی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ حنا سوشل میڈیا پر کافی فعال دکھائی دے رہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
حنا پرویز بٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوا سیاستدان اور پنجاب اسمبلی کی سیٹ سے ایم پی اے منتخب ہو چکی ہیں، سیاسی طور پر متحرک رہنے والی حنا سیاست میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں۔
اپنے منفرد انداز، دلچسپ لب و لہجے اور خوبصورت تاثرات کی بنا پر سب کی دلچسپی سمیٹنے والے حنا نے اس وقت بھی سب کو حیران کیا تھا جب ان کی تصاویر ان کے بیٹے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
بیٹے کے ساتھ موجود حنا کو دیکھ کر اندازہ ہی نہیں ہو پا رہا تھا کہ یہ ان کا بیٹا ہے، تاہم حنا اپنے بیٹے کو زندگی کی وہ تمام آسائشیں اور سہولیات مہیا کرنا چاہتی ہیں، جو اولاد کے لیے ضروری ہیں۔
1982 میں پیدا ہونے والی حنا نہ صرف سیاسی طور پر بلکہ تعلیم کے لحاظ سے بھی کافی اسٹرانگ بیک بگراؤنڈ رکھتی ہیں۔ جبکہ 2018 میں لمز یونی ورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی تھی۔
جبکہ حنا فیشن ڈیزائنگ کا بھی تجربہ رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے دلکش انداز اور اسٹائل کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
حنا پرویز بٹ کی شادی ثمر حیات کے ساتھ ہوئی تھی، تاہم یہ شادی زیادہ سال چل نہ سکی اور طلاق پر ختم ہو گئی، اس شادی سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام محمد شیخ ہے، محمد شیخ اپنے والدین سے بے حد پیار کرتے ہیں۔
تاہم والدہ کے ساتھ رہائش پزیر ہیں، حنا اپنے بیٹے کی تربیت اور پڑھائی کے حوالے سے بھی کافی حساس ہیں۔ دوسری جانب حنا بتاتی ہیں کہ میں اب بھی اچھی زندگی گزار رہی ہوں، لیکن پہلے جیسی نہیں۔
حنا اپنے والدین پرویز اختر بٹر اور والدہ یاسمین بٹ سے بے حد پیار کرتی ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ والد اور والدہ نے ہر حال میں بیٹی کا ساتھ دیا، اور ہر مشکل سے مشکل لمحے میں بیٹی کو تنہا نہیں چھوڑا۔
حنا نے سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ہمراہ خانہ کعبہ میں خوشگوار لمحات ایک ساتھ گزارے، والدہ اور والد کے ہمراہ حنا نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔ قرآن کے سائے میں جس بیٹی کو رخصت کیا تھا، اسے والدین ہر لمحے سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، بیٹی بھی والدین اور اپنے بیٹے کو اپنے پاس پا کر دنیا کی خوش قسمت ترین بیٹی اور ماں تصور کرتی ہے۔