بہت سی ایسی چیزیں جن کو ہم روزانہ دیکھتے ہیں ان میں کچھ نہ کچھ ایسی بات پوشیدہ ہوتی ہے جن کا علم ہمیں سالوں سال نہیں ہوپاتا۔ جیسا کہ ان نیلی ٹینکیوں کا ایک راز سامنے آیا ہے۔
پاکستان بالخصوص کراچی کے اکثر گھروں کے چھتوں پر نیلی ٹینکیاں نصب ہوتی ہیں۔ دور دور سے بھی یہ نیلی ٹینکیاں صاف ظاہر ہوجاتی ہیں۔
اگر ان ٹینکیوں پر غور کریں تو آپ کو اس میں لکیریں نظر آئیں گی جس کے پیچھے کچھ ایسی معلومات اور راز چھپا ہے جس کے بارے میں اکثر کوگ نہیں جانتے ہیں۔
آیئے جانتے ہیں اس حوالے سے کہ ان نیلے رنگ کی ٹینکیوں پر یہ لائن کیوں ہوتی ہیں۔
آپ کو شاید لگتا ہوگا کہ ٹینکیوں پر موجود یہ لکیریں صرف ایک ڈیزائنز ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ یہ لائنز اصل میں بہت ضروری ہوتی ہیں۔
آپ کو معلوم ہوگا کہ گرمی کی وجہ سے ان ٹینکیوں میں پانی ابل سکتا ہے اور ٹینکی پھٹ بھی سکتی ہے اسی لیے یہ لائنز ضروری ہوتی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ پانی کے پریشر کو سنبھالنے کے لیے بھی ان لائنز کا ہونا ضروری ہے۔
اگر ٹینکی میں یہ لکیریں موجود نہ ہوں تو ہوسکتا ہے کہ پانی کے پریشر کی وجہ سے پھٹ جائے اور ساری پانی لیک ہوجائے۔ اسی لیے ٹینکی پر یہ لائنیں موجود ہوتی ہیں۔