میں نے مہینے کے راشن کی چھوٹی سی دکان بنائی تھی پھر ۔۔ بہادر آباد کی چھوٹی سی دکان کیسے امتیاز سپر اسٹور بن گیا؟ امتیاز عباسی کی کہانی، جن کی زندگی ایک آئیڈیا نے بدل دی

image

کراچی میں رہنے والے اب امتیاز سپر اسٹور سے تو بخوبی واقف ہیں، سپر مارکیٹ کی دنیا میں اس برانڈ نے نہ صرف کامیابیاں سمیٹی ہیں بلکہ کراچی والوں کو بھی آسانی فراہم کی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اس وقت کراچی میں ضروریات زندگی کی تمام چیزیں امتیاز اسٹور سے باآسانی خریدی جا سکتی ہیں، اشیائے خوردنوش سے لے کر صابن، برتن، سبزیاں، اور غرض ہر وہ چیز جس کی ضرورت عوام کو ہو، وہ امتیاز اسٹور سے دستیاب ہوتی ہے۔

لیکن اس مارکیٹ نما اسٹور کا خواب بھی اس اسٹور کے مالک امتیاز عباسی ہیں، جن کی ایک چھوٹی سی کریانے کی دکان اب ایک مارکیٹ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

لیکن اس پودے کو پیڑ بننے میں بھی کافی وقت لگا تھا، امتیاز عباسی بتاتے ہیں کہ 1955 میں کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ان کی ایک دکان موجود تھی، جو کہ عام کریانے کی دکان جیسی ہی تھی، لیکن وہاں لوگوں کی آوت جاوت اُس طرح نہیں تھی۔

لیکن جب انہیں 1978 میں سنگاپور جانے کا موقع ملا، تو وہاں موجود المصطفیٰ اسٹور نے انہیں بے حد متاثر کیا، اور اسی کے ماڈل کو کراچی میں بھی اپنانے کا ارادہ کر لیا۔چونکہ المصفطیٰ اسٹور ایک بڑا ریٹیل چین ہے تو انہیں اس کا بزنس ماڈل بھا گیا۔

جس کے بعد انہوں نے مزید کریانے کی چیزیں اسی چھوٹے سے اسٹور میں رکھنا شروع کی، جس سے خریداروں کی تعداد بھی بڑھتی گئی، لیکن ایک خریدار کی شکایت نے ان کی زندگی بدل دی تھی، جس نے شکایت کی تھی کہ یہاں جگہ بہت چھوٹی ہے، جس کے بعد ساتھ ہی دکان ہی خرید لی۔

ایک وقت تھا جب مہینے کا راشن لانا آسان نہ تھا، مگر امتیاز عباسی کے اس ماڈل کی بنا پر اب یہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے، لوگ مہینے کا راشن بھی لینے آتے ہیں، اور اسے ایک آؤٹنگ کا ذریعہ بھی تصور کر لیتے ہیں۔

اس سب میں امتیاز عباسی امتیاز اسٹور کی ہر چیز پر گہری نگاہ رکھتے ہیں، چاہے معاملہ کوائلٹی کا ہو یا پھر قیمتوں کا، ہر معاملے میں کسٹمر کا خیال ضرور رکھتے ہیںِ یہی وجہ ہے کہ ان کے اس عمل سے انڈسٹری میں ان کا نام مزید روشن ہو رہا ہے۔

امتیاز عباسی کا یہ انٹرویو انہوں نے Aurora Dawn کو دیا تھا، جس میں ان کا دلچسپ انداز نہ صرف صارفین کو بھاگیا تھا بلکہ ان کی ایک دلچسپ شخصیت بھی سب کو حیران کر رہی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US