ماں کی کمی ان بے گھر ماؤں کے ساتھ مکمل کی ۔۔ نہ لاکھوں کا خرچہ نہ مہنگے جوڑے، سادگی سے ولیمہ کرنے والے اس جوڑے نے اولڈ ہوم پہنچ کر کیا کیا؟ ویڈیو

image

شادی انسان کی زندگی کا سب سے خاص موقع ہے جس کے لیے دولہا ہو یا دلہن بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ کہیں گھر والے رشتوں کو جوڑنے کی جلدی میں نظر آتے ہیں تو کہیں دوست احباب شادی کا ہلا گلا انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد کا ایک شادی شدہ جوڑہ ایسا بھی ہے جس نے شادی تو خوب دھوم دھام سے کی اور بہت جلدی جلدی میں دولہے نے اپنی شادی کی تیاری کی مگر ولیمہ اولڈ ہوم کی ماؤں کے ساتھ منایا تاکہ وہ بھی خوشیوں میں شریک ہو سکیں اور اس جوڑے کو اپنی ماں کی کمی کا احساس بھی نہ ہو۔

دولہا جنوبی افریقہ میں کام کی غرض سے مقیم ہے جبکہ دلہن اسلام آباد میں ہی رہتی ہے۔ انہوں نے جب اپنے ولیمے کی تقریب اولڈ ہوم میں کرنے کی چاہ رکھی تو انتظامیہ نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ان کا بالکل اسی طرح استقبال کیا جیسے کہ ایک نئے جوڑے کا ولیمے کی تقریب پر کیا جاتا ہے۔

اس جوڑے کا یہ عمل سوشل میڈیا پر بھی ہر کوئی سراہ رہا ہے اور ویسے عام زندگی میں بھی کیونکہ ہم غریبوں اور ناداروں کو غم کے وقت تو یاد کرلیتے ہیں مگر خوشیوں میں نہیں رکھتے، جس کی وجہ سے یہ امر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US