پنکھے میں یہ بٹن کس جگہ اور کیوں ہوتا ہے؟ جانیں پنکھے کے بٹن کے متعلق دلچسپ معلومات

image

سردیاں ختم اب گھروں میں لوگ پنکھے چلانا شروع ہوگئے ہیں۔ گرمیوں کی اہم ضرورت ان پنکھوں کے بغیر لوگوں سے رہا تو نہیں جاتا لیکن ان کے بارے میں کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں جن کے بارے میں لوگوں کو علم ہی نہیں آج ہم آپ کو عام سے پنکھوں کے چونکا دینے والے حقائق بتائیں گے۔

پنکھے میں بٹن کہاں ہوتا ہے؟

یہ بٹن پنکھے کے کنارے موجود ہوتا ہے اور اس کو روز تو استعمال نہیں کیا جاسکتا اور جہاں تک اس کے مقصد کا سوال ہے تو اس کا کام پنکھے کی ہوا کے رخ کو تبدیل کرنا ہوتا ہے۔

یہ بٹن کیا کام کرتا ہے؟

عام طور پر پنکھا کلاک وائز گردش کرتا ہے اور چھت سے ہوا کھینچ کر نیچے کی جانب پھینکتا ہے جبکہ اس بٹن کو استعمال کر کے پنکھے کی گردش کی سمت کو اینٹی کلاک وائز استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ طریقہ عام طور پر سردیوں میں استعمال ہوتا ہے تا کہ ہوا کو باہر کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US