ٹھنڈک پہنچانے والا پتھر ۔۔ خانہ کعبہ میں موجود وہ پتھر، جو سخت گرمی میں ٹھنڈ دیتا ہے

image

خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ سے متعلق آج بھی ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ صارفین نہیں جانتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

خانہ کعبہ میں ویسے تو ہر چیز سب کی توجہ موہ لیتی ہے، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے مسجد الحرام کے لیے ایک ایسا پتھر منگوایا گیا تھا، جس کی تاثیر ٹھنڈی ہے۔

یعنی گرمی کی سختی میں بھی یہ پتھر ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔ یہ پتھر اس لیے بھی خاص اور توجہ طلب ہے، کیونکہ اس کا دلفریب انداز اور سفید رنگ اسے مزید پُر کشش اور خوبصورت بنا دیتا ہے۔

اس پتھر کا نام تھاسوس ماربل ہے، جسے سعودی انتظامیہ نے خاص طور پر یونان سے منگوایا ہے، مسجد الحرام سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا تھا، کہ یہ خاص پتھر مسجد الحرام میں مطاف کے مقام پر نصب کیا گیا ہے، تاکہ گرمی کی شدت حاجیوں اور عمرہ زائرین کو محسوس نہ ہو۔

چونکہ سعودی عرب میں گرمی کی شدت انتہا کو چھو جاتی ہے، یہی وجہ ہے طواف کرنے والوں کے لیے یہ آسانی پیدا کی گئی تاکہ گرمی میں زمین کی تپش محسوس نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US