سوشل میڈیا پر پاکستان کی خواتین افسران کی تصاویر اور ان سے متعلق خبریں کافی وائرل ہو چکی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
خاتون پولیس افسر کا نام حرا علی ہے، جنہوں نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے علاقے کا بھی نام روشن کیا، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے حرا اب پاکستان کسٹمز میں افسر تعینات ہو گئی ہیں۔
حرا علی اس لیے بھی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں، کیونکہ کم عمر اور باصلاحیت خاتون افسر نے والد کے سامنے اچانک وردی پہن کر سیلوٹ کیا تھا، جس کے بعد والد کا ردعمل بھی وائرل ہو گیا تھا۔
جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ حرا اور ان کی سہیلی نے ایک ساتھ ایک خواب دیکھا تھا، اور یہ خواب ہم نے کامیابی حاصل کر کے پورا کیا ہے۔
ہمارا خواب تھا کہ ہم یونیفارم پہن کر اس ملک کی خدمت کریں اور آج وہ خواب الحمداللہ پورا ہو گیا ہے۔
اگرچہ یہ راستہ آسان نہ تھا، لیکن ہم دونوں کے درمیان موجود خلوص، اعتماد، محبت نے اس مشکل اور کٹھن سفر کو بھی آسان بنا دیا تھا۔
اس دوستی کو 9 سال ہو گئے، اور اب مزید بھی آنے والے ہیں۔ حرا اور ان کی سہیلی نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ سہارا بھی دیا، جس نے دونوں کو ایک دوسرے کا بہترین دوست بھی ثابت کیا۔
اب حرا پاکستان کسٹمز میں اعلیٰ افسر کے طور پر کام کر رہی ہیں، جبکہ ان کی سہیلی پاکستانی فوج میں وردی پہن کر ملک کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ ان دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔