50 نمازوں کے بجائے 5 نمازیں کرائیں ۔۔ ہندو پنڈت نے آپ ﷺ کی ایسی شان بیان کی، کہ مسلمان بھی رو پڑے، دیکھیے

image

جب کبھی آقائے دو جہاں ﷺ کی تعریف سنی جائے، تو دل کو ایک ایسا اطمینان اور سکون ملنا شروع ہو جاتا ہے، جو کہ ناقابل بیان ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ایک بھارتی خاتون رپورٹر نے نوجوان ہندو پنڈت سے آقائے دو جہاں ﷺ سے متعلق سوال کیا، اب ظاہر ہے عام طور پر بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت عام ہے۔

اس سوال کے جواب میں بھی یہی سوچا جا رہا تھا کہ کوئی غلط جواب آئے گا، پنڈت کا جواب صارفین کو حیران تو کر ہی گیا ساتھ ہی جذباتی بھی کر گیا۔

پنڈت نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ محمد ﷺ کون ہیں؟ آپ جانتی ہیں؟ ان کا جنم جب ہوا تھا جب آپ جیسے لوگوں کو پیدا ہوتے ہی دفنا دیا جاتا تھا۔ اسے غربت اور جہالت کا زمانہ کہا جاتا تھا۔

لیکن ایک شخص نے اس زمانے کی ستم ظریفی کو آقائے دو جہاں ﷺ کو بتایا تو رسول خدا ﷺ کی آنکھوں سے آنسو جھلک اٹھے تھے۔

اسی امت میں آقائے دو جہاں ﷺ نے شراب حرام کرائی، تاکہ کوئی شخص نشے کی حالت میں بیوہ خاتون یا کسی عورت کو نقصان نہ پہنچائے۔

نبیوں کے نبی اللہ کے پیارے نبی ہیں، 50 وقت کی نماز تھی، لیکن انہوں نے امت کی خاطر 5 وقت کی نماز کرائی۔

اپنی بیٹی کی شادی بھی کسی امیر سے نہیں کرائی تھی، بلکہ بی بی فاطمہ کی شادی حضرت علی سے کرائی تھی۔

اس پنڈت کی باتوں نے جہاں دلچسپی پیدا کی وہیں، رُلا بھی دیا، کیونکہ آقائے دو جہاں ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے آنکھوں سے آنسو نہ نکلیں، یہ کیسے ممکن ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US