سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلوماتی ویڈیوز ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، کچھ تو ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر مسجد نبوی ﷺ کی ایک ویڈیو نے سب کی دلچسپی حاصل کر لی ہے، جہاں ہر مسلمان اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک شخص نماز پڑھنے مین مگن تھا کہ اچانک اس پر تپتی دھوپ کی شعاؤں نے حملہ کرنا شروع کیا، ساتھ ہی ساتھ دو لڑکیاں فورا چھتری لیے اس شخص کو سایہ دیتی دکھائی دیں۔
یہ لڑکیاں دراصل اس شخص کی بیٹیاں ہیں، جو کہ والد کے لیے سچ مچ رحمت بن کر سامنے آئیں۔ ایسے وقت میں جب والد کا دھیان نماز میں تھا تو بیٹیاں بخوبی سمجھ گئیں کہ والد اب کچھ کہے بغیر نماز میں دھیان دیں گے۔
اسی صورتحال کی وجہ سے بیٹیوں نے خود چھتری اٹھائی اور والد کا سایہ دینا شروع کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بے انتہا پسند کیا جا رہا ہے۔