ریلوے ٹریک پر یہ پتھر کیوں ہوتے ہیں۔۔ 200 سال سے استعمال ہونے والے ان پتھروں میں کیا خاص بات ہے؟ دلچسپ معلومات

image

اگر آپ نے کوئی ایسی فلم دیکھی ہو جس میں ٹرین یا ریلوے ٹریک کا منظر فلمایا جارہا ہو تو یہ ضرور دیکھا ہوگا کہ ٹریک پر ایک ہی قسم کے مخصوص پتھر موجود ہوتے ہیں۔ یہ پتھر دیکھنے میں کافی عام سے محسوس ہوتے ہیں مگر بہرحال یہ اتنے معمولی بھی نہیں کیونکہ ٹرین میں موجود کئی سو افراد کی زندگی کا دارومدار ان پر ہی ہوتا ہے۔ وہ کیسے؟ آئیے جانتے ہیں

ریلوے ٹریک پر بچھے پتھروں کا مقصد

ریلوے ٹریک پر بنے تختے سلیپرز کہلائے جاتے ہیں اور ان پر ڈھیروں پتھر موجود ہیں۔ ان پتھروں کو بلاسٹ کہا جاتا ہے۔ یہ پتھر ٹریک کو زمین کی سطح سے اونچا رکھتے ہیں اور ان کی وجہ سے ہی ٹریک اپنی جگہ پر صحیح سلامت رہتا ہے۔ جس وقت ٹرین ٹریک پر چلتی ہے یہ پتھر ہی ہوتے ہیں جو کئی لاکھ کلو گرام وزنی ٹرین کا وزن برداشت کرنے میں ٹریک کی مدد کرتے ہیں۔ ان کے بغیر ٹریک جگہ سے ہل سکتا ہے اور ٹرین الٹ سکتی ہے۔

2 مزید اہم فائدے

ان پتھروں کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ ریلوے ٹریک پر پھول پودے یا جھاڑیاں نہیں اگنے دیتے جبکہ اس کا تیسرا فائدہ یہ ہے کہ برسات کے دنوں میں ان کی وجہ سے ٹریک پر پانی کھڑا نہیں ہوتا اور ٹرین کو گزرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ ریلوے ٹریک کا یہ نظام اور پتھروں کا استعنال پچھلے 200 سالوں سے جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US