ہماری پر پر نانی بھی زندہ ہیں ۔۔ 5 نسلیں ایک ساتھ کیسے رہتی ہیں؟ دیکھیے دلچسپ ویڈیو

image

ہم میں سے بہت کم ایسے لوگ ہیں، جو کہ پر نانی، یا پر دادی بننے کا اعزاز حاصل کر پاتے ہیں، ورنہ تو کئی دادا دادی بنتے ہی اس جہاں سے رخصت ہو جاتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی خوش قسمت افراد سے متعلق بتائیں گے۔

ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی خوب توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں ماں اور بیٹی کا پیار خوب جھلک رہا ہے۔

تین لڑکیاں پہلے اپنی ماں کو سلام کرتی ہیں، جس کے بعد بچیوں کی ماں اپنی ماں سے سلام کرتی ہیں، یعنی نانی سے۔

اسی طرح پھر نانی اپنی ماں سے سلام کرتی ہے، یعنی پر نانی سے، یہاں پر بھی ویڈیو ختم نہیں ہوتی ہے، بلکہ پر نانی اپنی والدہ سے سلام کرتی ہیں، جو کہ کافی بوڑھی بھی ہیں اور لاٹھی کی مدد سے چل رہی ہیں۔

یعنی اس طرح 5 جنریشن ایک ہی گھر میں موجود ہیں، صارفین بھی یہ دیکھ کر حیران تھے کہ 5 جنریشن ایک ساتھ، کیونکہ آج کے دور میں 2 جنریشن کا نہیں پتہ چلتا ہے۔

یہ تصویر بھی پر پر نانی اور ان کی بیٹی اور نواسی اور پر نواسی کی ہے۔93 سالہ جوئس پر پر نانی ہیں، جو کہ جنگ عظیم کے دنوں میں پیدا ہوئیں۔

21 سال کی عمر میں ماں بننے والی جوئس اب پر پر نانی بن کر خاندان کی نئی جنریشن کو دیکھ کر سکھ کا سانس لے رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US