کئی بار انسان کو ہمت اور حوصلہ چاہیے ہوتا ہے، کسی بھی کام سے پہلے، اور پھر وہ کامیاب ہو ہی جاتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں ایک خاتون عمرہ زائرین نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
خانہ کعبہ کے پاس موجود سیکیورٹی گارڈز اس وقت کشمکش میں مبتلا ہو گئے جب ایک خاتون اچانک منظر نامے میں داخل ہو گئی اور پھر روتی ہوئی بھاگتے ہوئے کعبے کی طرف جانے لگی۔
گارڈ بھی کنفیوز تھے اور اسی دوران وہ خاتون دیکھتے رہے، لیکن خاتون ہاتھ آگے کو کئے گویا وہ گلے لگانے جا رہی ہو، فورا حجر اسود کی طرف لپکی، یوں خاتون کو دیکھ کر پہلے تو گارڈ کھڑے۔
خاتون بھی اپنے مقصد میں کچھ اس طرح کامیاب ہوئی کہ حجر اسود کا بوسہ لے لیا، نہ صرف بوسہ لیا بلکہ ہاتھ لگا کر زیارت بھی کر ہی لی، اور ایک بار نہیں بلکہ دو بار اور پھر خود وہاں سے واپس اپنی جگہ پر جانے لگی۔
گویا اس کا مقصد ہی یہی تھا کہ وہ حجر اسود کو بوسہ دے اور ہاتھ لگا کر واپس آجائے، سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔