مشہور اداکار اور اردو زبان کو لوگوں تک بہترین انداز میں پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف لوگ ان کے مداح ہو گئے تھے بلکہ ان کی شہرت بھی بڑھ چکی تھی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان کی اسی آواز سے متعلق بتائیں گے۔
ضیاء محی الدین نہ صرف اداکار، براڈکاسٹر، پروڈیوس اور ڈائریکٹر تھے بلکہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے سربراہ بھی تھے۔
لیکن اس سب میں پاکستانیوں کے لیے منفرد اور توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ مشہور اداکار نے قرآن مجید کی سورۃ رحمٰن کا انگریزی ترجمہ کچھ اس طرح بیان کیا تھا، کہ آنکھوں سے آنسو نکل پڑے تھے۔
رونگٹے کھڑے کر دینے والی آواز جب صارفین کے کانوں تک پہنچتی، تو سب آنکھیں بند کر کے ان کی آواز کو نہ صرف سنتے بلکہ آیات میں بیان کیے گئے، منظر کو ایک طرح سے محسوس بھی کرتے تھے۔
اس ویڈیو میں بھی ضیاء محی الدین کی آواز کو سنا جا سکتا ہے، کہ جو کہ سورہ رحمٰن کا انگریزی ترجمہ کر رہے ہیں۔ ویب سائٹ ای ایم آئی پاکستان کی جانب سے بھی ضیاء محی الدین کی انگریزی ترجمے کی آڈیوز اپلوڈ کی گئی تھیں۔
ٹھہراؤ، اعتماد اور دلچسپ انداز ان کی زبان کو صارفین اور سننے والوں پر ایک ایسا اثر ڈالتا تھا، جو کہ سب کو اپنا گرویدہ بنا جاتا۔
دوسری جانب سورہ فاتحہ کی آیات کا ترجمہ بھی ضیاء محی الدین نے ہندی زبان میں کیا تھا، جس کا اندازہ ان کی شخصیت سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کتنی آسان اور سادہ سے الفاظ میں جان ڈال دیتے ہیں۔