تکلیف میں پھنسےلوگوں کو دیکھ کر سکون نہیں آ رہا تھا ۔۔ اقرارالحسن ترکی میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کو پہنچ گئے، ویڈیو

image

اقرار الحسن مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پیش پیش رہتے ہیں اور پاکستانی عوام کی خدمت میں بھی ہمیشہ ہی سامنے رہے ہیں۔ لیکن آج جب کہ ترکی میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو مدد کی ضرورت پڑی تو اقرار اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ترکی کے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

اقرارالحسن نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور کہا کہ: " ‏ربِ محمد ﷺ کا لاکھ لاکھ شکر کہ اُس نے اپنے بندوں کی خدمت کے لیے ہمیں منتخب کیا۔ ترکیہ کے زلزلے سے شدید متاثرہ شہر ملاطیہ میں ٹیم سرِعام استنبول کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کے دوران تُرک بہن بھائیوں کے لئے پاکستان کے لئے محبت اور تشکر کے جذبات دیکھ کر بہت اچھا لگا "

اس موقعے پر ترکی کے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ: " منفی سترہ سینٹی گریڈ کی سردی میں تُرک نوجوان لڑکے اور لڑکیاں زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والوں کو گرم چائے فراہم کر رہے ہیں۔ عجیب خوددار قوم ہے، آج امدادی سامان کی تقسیم میں کسی ایک نے اپنی ضرورت سے زیادہ طلب نہیں کیا۔ اللہ ان پر رحم فرمائے۔ "


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US