شاداب خان کی شادی کے بعد ان کی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر لی ہے، لیکن اس سب میں شاداب خان کو ملنے والی سلامی اور تحائف سب کو حیران کر رہے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
شاداب خان کی گزشتہ ہفتے شادی کے بعد اب ان کو ملنے والے تحائف کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاداب خان کو مہنگے ترین اور روزمرہ زندگی سے متعلق ضروری تحائف دیے گئے۔
سلامی کے طور پر ساتھی کھلاڑیوں نے اپنے جگری دوست حارث رؤف اور بابر اعظم دلہے میاں کو سلامی دے رہے تھے، اسی دوران شاداب نے ان کی طرف دیکھ کر کہا سوالیہ نظروں سے دیکھا۔
جس کے بعد خود دلہے نے بھی لفافہ کھول کر سلامی دیکھ ہی لی اور پھر حیران بھی ہوئے عین ممکن ہے کہ سلامی دیکھ کر شاداب حیران ہو گئے ہوں۔
جبکہ ایک تصویر میں شاداب کے ہاتھ میں ٹیڈی بئیر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ شاید ان کے دوست نے انہیں تحفے میں دیا ہو۔ دوست کی جانب سے دیا گیا یہ تحفہ سب سے منفرد اور دلچسپ معلوم ہو رہا ہے۔
ایک دوست نے شادی کے تحفے میں کرکٹر کو کپڑے تحفے میں دئے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ چہرے پر مسکراہٹ لیے شاداب کے تاثرات بتا رہے ہیں کہ انہیں یہ تحفہ پسند ضرور آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر موجود یوٹیوب چینل اریبہ میر کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں شاداب کی شادی میں دیے جانے والے تحائف سے متعلق بتایا گیا۔
کھلاڑی کو کسی نے مہنگی ترین گھڑی تحفے میں دی ہے، Franck Muller Geneve کی اس گھڑی کی قیمت لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب شادی کے تحفے کے طور پر جوڑے کو انگوٹھی بھی دی گئی ہے، جس میں ایک سلور رنگ کا ہیرا لگا ہوا ہے، ممکنہ طور پر یہ ہیرے کی انگوٹھی ہو سکتی ہے۔
جبکہ شاداب کو مہنگے ترین برانڈ کی پرفیوم بھی تحفے میں دی گئی ہے، جس کی خوشبو نہ صرف مشہور ہے، بلکہ توجہ بھی حاصل کر لیتی ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ مشہور برانڈ گوچی کا برسیلٹ بھی شادی کے تحفے کے طور پر شاداب کو دیا گیا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ دلہے میاں کو نئے جوتے بھی تحفے میں دیے گئے ہیں، جو کہ اپنے رنگ اور اسٹائل کی وجہ سے کافی دلچسپ معلوم ہو رہے ہیں۔
شاداب خان کو ان کی شادی کے تحفے میں کالے چشمے بھی دیے گئے تھے، جن کا انداز ہی کچھ ایسا ہے، جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔