آپ کتنے سال اور زندہ رہیں گے۔۔ جانیں آنکھیں موت کے بارے میں کیا خوفناک راز بتاتی ہیں؟

image

کسی بھی شخص کو دیکھ کر اس کی موت کی پیشن گوئی کرنا ممکن نہیں مگر حالیہ تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ کسی شخص کی آنکھوں کو دیکھ کر اس کی صحت اور موت کے بارے میں اندازہ لگانا ممکن ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آنکھوں میں موجود ریٹنا اکثر خراب ہوجاتا ہے اور انسان کی عمر سے کہیں زیادہ زیادہ بوڑھا ہوجاتا ہے۔ جن لوگوں کے ریٹنا کی عمر زیادہ ہوتی ہے ان کی جلد موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

زیادہ عمر کے ریٹنا رکھنے والے افراد

اس سلسلے میں محققین نے محققین نے 40 سے 69 سال کی عمر کے 46,969 افراد پر 11 برسوں تک نظر رکھی اور تب یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں کے ریٹنا کی عمر ان کی اصل عمر سے زیادہ تھی ان کی جلد اموات ہوئیں۔

آنکھوں سے بیماری کا پتا چل سکتا ہے

اتنا ہی نہیں بلکہ ریٹنا کے زریعے الزائمر کی بیماری کا بھی پتا چل سکتا ہے کیوں کہ اس بیماری کے شکار افراد کے ریٹنا پر دھبے نمودار ہوجاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US