بادل کا پہاڑ اور برف کا پہیہ۔۔ قدرت کا کرشمہ یا کچھ اور؟ جانیں چند دلچسپ تصویروں میں چھپی حقیقت

image

برف کا سانپ شاید آپ نے پہلی بار ہی سنا ہو۔ یا ہوسکتا ہے کہ آپ اسے ٹرانسپیرنٹ سانپ سمجھ رہے ہوں البتہ ایسا کچھ نہیں یہ بس برف سے بنی ہوئی ایک شکل ہے جو دیکھنے میں سانپ محسوس ہورہی ہے۔

ہوا میں معلق یہ مینڈک دراصل ہوا میں نہیں۔ ذرا غور سے دیکھیں یہ ایک کھڑکی کے شیشے پر بیٹھا ہوا میندک ہے جو اس وقت اڑتا ہوا لگ رہا ہے۔

شیشے کا پہیہ جیسا دکھائی دینے والی یہ چیز دراصل برف سے بنی ہے۔ گاڑی پر ہوئی برف باری کے بعد پہیے سے جب برف ہٹائی گئی تو کچھ ایسی شکل سامنے آئی

ہمارے بچپن میں ہم بادلوں میں چھپی شکلیں تلاش کرنے کی کوشش کرتے تھے مگر یہاں تو ایسا تردد کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ پورے کا پورا بادلوں کا پہاڑ آپ کے سامنے ہے

یہ کرسٹل کا شوپیس نہیں بلکہ کھلے ہوئے سرخ پھول ہیں جن کو برف باری نے کرسٹل جیسی صورت دے دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US