دوسری اہلیہ بھی ساتھ رہتی تھیں مگر ۔۔ ایدھی صاحب کی دوسری اہلیہ کیوں چلی گئی تھیں؟ وہ واقعہ جس نے عبدالستار ایدھی کو مزید بڑا بنا دیا، دیکھیے

image

عبدالستار ایدھی کا جب جب ذکر آیا ہے، اس اس وقت انسانی خدمت اور سماجی بھلائی ہی ذہن میں آتی ہے، لیکن پاکستان کے مدر ٹیریسا کہلانے والی اس شخصیت کو بھی ایک خاتون دھوکہ دے چکی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایدھی صاحب سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں اینکر ایدھی صاحب اور ان کی اہلیہ سے انٹرویو لے رہی تھیں۔

یہ انٹرویو پرانا ہے، مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، اس انٹرویو میں ایدھی صاحب اور ان کی اہلیہ نے کچھ ایسی باتیں کہیں، جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

اینکر نے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں کی محبت کی شادی ہے، جس پر بلقیس ایدھی نے جواب دیا کہ محبت تو کسی اور نے کیا تھا، لیکن وہ ان کی ہم عمر تھیں، وہ بیوہ تھیں اور اس کا ایک بیٹا بھی تھا۔

لیکن اس خاتون کے انکار کے بعد ایدھی صاحب نے دیگر خواتین کو بھی شادی کا پیغام بھجوایا تاہم وہ راضی نہ ہوئیں۔ بلقیس ایدھی بھی ایدھی سینٹر میں ہی کام کرتی تھیں، والدین کی رضا مندی کے بعد بلقیس ایدھی نے بھی رضا مندی ظاہر کی۔

ایدھی صاحب کی دوسری شادی سے متعلق بلقیس ایدھی نے بتایا کہ ان کی دوسری بیوی 80 کے زمانے میں آئے۔ 1980 میں وہ یہاں آئی تھی وہ شادی کے 16 سال تک یہاں رہی۔

بلقیس ایدھی نے مزید بتایا کہ دوسری بیوی نے بہت چیٹنگ کی تھی، میرے گھر میں، اسٹاف میں اور گلی میں بھی سب کو اس خاتون کے بارے میں پتہ تھا، لیکن کوئی ایدھی صاحب کے سامنے بول نہیں سکتا تھا۔

بلقیس ایدھی کے مطابق دوسری اہلیہ نے یہاں سے خوب چوریاں کی، اور لوٹ کر فرار ہو گئی۔

ایدھی صاحب کی زندگی اس حد تک سادہ اور عاجزی و انکساری سے بھرپور تھی کہ ساتھ بیٹھی اہلیہ جب دوسری بیوی کے بارے میں بتا رہی تھی تو ایدھی صاحب چپ چاپ رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US