سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اور پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ کافی چرچہ میں ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اروشی روٹیلا نے اس وقت توجہ حاصل کی تھی، جب ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی تھی۔
تاہم اب دوبارہ انہوں نے نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی، ساتھ ہی اعزازی پولیس افسر بننے پر بھی مبارک باد دی، لیکن اس بار نسیم شاہ نے بھی شکریہ کہتے ہوئے جواب دے دیا۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اروشی نسیم شاہ کی مداح تو ہیں ہی ساتھ ہی وہ تنازعات کی زد میں بھی رہ چکی ہیں، اگر یہ بھی کوئی نئے نتازع کی شروعات ہو تو، کوئی بعید نہیں۔
البتہ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ نسیم شاہ بااخلاق اور نفیس شخصیت کے مالک ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان یا ردعمل نہیں دیا، جو کہ انہیں اس تنازع میں شامل کرے۔
دوسری جانب بھارتی اداکارہ بھی یہ کہہ چکی ہیں، کہ میرا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، میرا مذہب محبت ہے اور ہر دل میری عبادت گاہ ہے۔
ساتھ ہی ان کی برقع اوڑھے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جس میں وہ متحدہ عرب امارات کی ایک مسجد میں موجود ہیں۔
شیخ زید گرینڈ مسجد میں برقع اوڑھے اروشی نے لکھا کہ رمضان کی برکت آپ کے دل و جان کو تقویٰ، سکون اور خوشی سے منور کرے۔
لیکن اگر اداکارہ سے متعلق جو باتیں کہی جا رہی ہیں، کہ وہ نسیم کو پسند کرتی ہیں، نسیم شاہ اس حوالے سے اب تک اظہار خیال نہیں کر پائے ہیں۔