پاکستانیوں تم 500 روپے لیٹر پیٹرول بھی ڈلواؤ گے۔۔ پیٹرول کی قیمت بڑھی تو فرحان سعید عوام پر کیوں برس پڑے؟

image

“پاکستانیوں تم 500 روپے لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لو گے۔ افسوس جو قوم اپنے حق کے لئے خود کھڑی نہیں ہوتی وہ اس سے بھی بدتر کی مستحق ہے“

انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرنے والے یہ الفاظ مشہور گلوکار اور اداکار فرحان سعید کے ہیں جنھوں نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر عوام کو ہی سخت سست سناڈالیں۔

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 22 روپے اضافے کے بعد فرحان سعید نے ٹوئٹ کیا اور پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے پیٹول کی نئی قیمت کے خلاف آواز بلند نہ کرنے پر کافی غصہ کیا۔ واضح رہے کہ پیڑول کی قیمت میں ای ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی موجودہ قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 196 روپے 68 پیسے اور مٹی کا تیل 202 روپے 73 پیسے کا ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US