میرے شناختی کارڈ پر بھی لکھا ہوا ہے کہ۔۔ سجاد علی کے انکار کے بعد بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی عورت کے مزید انکشافات

image

“میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں اگر میری کسی بات سے میرے بھائی کو تکلیف ہوئی ہو۔ آپ بڑے لوگ ہیں ہمارا مقصد آپ کو ناراض کرنا ہر گز نہیں تھا“

یہ کہنا ہے سجاد علی کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی بشریٰ صاحبہ کا جنھوں نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دوبارہ نہ صرف سجاد علی کی بہن ہونے کا دعویٰ کیا بلکہ اپنا شناختی کارڈ دکھا کر مزید انکفافات بھی کیے جو ہم اپنے قارئین کے لئے یہاں لکھ رہے ہیں۔

انٹرویو میں بشریٰ صاحبہ کہتی ہیں کہ ان کے دادا اور سجاد علی کے دادا کی جانب سے چچا تایا کا رشتہ بنتا ہے اور سجاد علی جانتے ہیں کہ میں ان کی بہن ہوں مگر ماننے کو تیار نہیں۔ یہ کہتے ہوئے بشریٰ نے اپنا شناختی کارڈ بھی دکھایا جس میں ان کے والد کا نام درج ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جو سچا ہوتا ہے وہ اپنا شناختی کارڈ سب کے سامنے نہیں دکھاتا۔

ایک سوال کے جواب میں بشریٰ کا کہنا تھا کہ جس طرح سجاد علی نے ویڈیو بنا کر ان سے بات کی اس کے بجائے وہ خود انھیں فون کرتے تو شاید ان کا مان رہ جاتا۔ بشریٰ نے بتایا کہ وہ اگرچہ سجاد علی کی سگی بہن نہیں ہیں لیکن کزن ہیں اور کزن بھی بہن بھائی سے کم نہیں ہوتے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US