لوگ خوف کے مارے چیختے چلاتے رہے ۔۔ خوف پھیلانے والا تیندوا اس وقت کہاں ہے، لوگوں نے اپنی جان کیسے بچائی؟

image

تیندوے نے کردیا تھا سب کا شہریوں کا جینا محال۔ گذشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں خوف پھیلاتے تیندوے نے ایک شخص کو زخمی بھی کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پھرتیلا تیندوا گھروں کی دیواریں پھلانگ کر اور سڑکوں پر اس طرح دوڑ رہا تھا کہ گویا وہ جنگل میں موجود ہو۔ خوش قسمتی سے تیندوے کے حملے کے باجود کوئی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی تاہم کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد تیندوے پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب یہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی نگرانی میں ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ڈائریکٹر رینا سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ تیندوے کو اب مکمل طور پر بے ہوش کر دیا گیا ہے اور اسے آج رات ہمارے مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح سے جانور حملہ کر رہا تھا اس سے ایسا معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ یہ کوئی جنگلی جانور ہے، ہمیں شبہ ہے کہ یہ پالتو جانور ہے لیکن اس حوالے سے اب تحقیقات کی جائیں گی۔

رینا کا کہنا تھا کہ اب تیندوا پنجرے میں بحالی کے مرکز میں موجود ہے اور اسے پنجرے میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہےسوشل میڈیا پر کل شام سے ہی ایسی ویڈیوز سامنے آنے لگی تھیں جن میں ایک تیندوے کو ایک شخص پر حملہ کرنے کے بعد ایک گھر کی دیوار پھلانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US