کچھ اشتہارات کسی کام کے نہ ہونے کے باوجود بھی آپ کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں دکاندار اپنے کاروبار کو چمکانے کے لیے منفرد لفاظی والے اشتہارات کا سہارا لیتے ہیں جنہیں دیکھ کر عوام بھی اپنا سر پکڑ لیتی ہے۔
آج' ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو منفرد طرز پر مبنی اشتہارات اور دکھائیں گے جنہیں دیکھ کر آپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
قبر کا اشتہار
ایسا اشتہار آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ اشتہار کا یہ منفرد پوسٹر کسی شہر میں نصب کیا گیا ہے کہ جن افراد کو ہول سیل ریٹ میں قبر چاہئے وہ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
زخمی جوتوں پر اشتہار
اگر آپ کے جوتے بھی زخمی ہوگئے ہیں یعنی پھٹ کر خراب ہوگئے ہیں تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ تجربہ کار موچی آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔
صرف کنوارے افراد مرغی لے جائیں؟
یہ اشتہار پڑھ کر یوں لگ رہا ہے کہ اس دکان پر صرف کنوارے افراد کے لیے مرغی کا گوشت دستیاب ہے۔ آپ نے کبھی اس طرح اشتہار کہیں دیکھا ہے؟
پکوڑوں اٹھانے پر وارننگ
یہ اشتہار نہیں بلکہ وارننگ ہے۔ یہ دوکاندار ان حضرات سے پریشان ہے جو بغیر اجازت پکوڑے اٹھا کر تھوڑے تھوڑے چکھ لیتے ہیں۔ جس کے لیے دکاندار ایک باکس پر لکھا دیا ہے کہ پکوڑہ بغیر اجازت اٹھانا منع ہے۔
محبت قلفی
یہ بھی ایک طرح منفرد اشتہار ہے۔
دیگر اشتہارات پر بھی نظر ڈالیں۔