ہمیشہ تھوڑا سا پانی چھڑک دیں اور۔۔ مائیکرو ویو میں کھانا گرم کرتے ہوئے بجلی کیسے بچائیں؟ جانیں 5 طریقے

image

سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے لوگوں میں مائیکروویو کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے لیکن ساتھ ہی لوگ اس بات سے فکرمند ہیں کہ مائیکرو ویو کے استعمال سے جو بھاری بجلی کا بل آئے گا اس سے کیسے بچیں؟ اس لئے آج ہم آپ کو اس مسئلے کے حل کو طور پر5 ٹپس بتائیں گے

کھانا گرم کرنے کے ساتھ بجلی بچانے کے 5 ٹپس

عام طور پر کھانا گرم کرتے ہوئے چھوٹے پیالے کو بیچ میں رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے کھانا کئی بار گرم کرنا پڑتا ہے اور بجلی زیادہ خرچ ہوتی ہے۔ اس کے بجائے پیالے کو اون کے کنارے رکھا جائے تو وہ جلدی گرم ہوگا اور بار بار اون کو نہیں چلانا پڑے گا۔

کھانا گرم کرنے سے پہلے اس پر پانی کا ہلکا سا چھینٹا مارنے سے کھانا جلدی اور بھرپور طرح گرم ہوتا ہے۔

کھانوں کو مائیکرو ویو میں رکھنے سے پہلے چھوٹے ٹکڑوں میں کردیں

کبھی بھی پلاسٹک یا کسی چیز میں لپیٹ کر کھانے کو نہ رکھیں۔

مکمل ڈھکا ہوا برتن نہ رکھیں بلکہ اوپر سے کھول دیں تاکہ بھاپ صحیح طرح بنے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US