جہاز کا سفر لوگوں کے لئے کافی پرکشش ہوتا ہے مگر کچھ ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جو زمین سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑنے سے خوف کھاتے ہیں۔ کسی کو اتنے لمبے سفر سے ہونے والی تھکان کا ڈر ہوتا ہے تو کوئی پلین کریش سے خوف کھاتا ہے۔ آج ہم آپ کو جہاز کے چند ایسے چھپے ہوئے راز بتائیں گے جن سے آپ مشکل صورتحال میں فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔
بیمار مسافر
اگر آپ کے برابر میں کوئی بیمار مسافر موجود ہو تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس کے جراثیم آپ میں منتقل ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق بند دروازہ، مسلسل گھٹن اور مختلف مسافروں کے جراثیموں کی وجہ سے جہاز میں بیماریاں پھیلنے کا تناسب 80 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ البتہ اس کا حل آپ کی سیٹ کے اوپر بٹن میں پوشیدہ ہے جہاں ایک بٹن موجود ہوتا ہے۔ اسے دبانے سے اسپرے باہر آتا ہے جو ہوا صاف کرتا ہے۔ آپ چاہیں تو اس کے بارے میں جاننے کے لئے جہاز کے عملے کی رہنمائی لے سکتے ہیں۔
جہاز کا محفوظ ترین حصہ
اکثر لوگ جہاز کے گرجانے کے خوف میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی اس بات سے خوفزدہ رہتے ہیں تو ہم آپ کو بتا دیں کہ خدانخواستہ کسی بھی خراب صورت حال میں جہاز کے پچھلے حصے کی جانب جانا آپ کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیوں کہ یہ جہاز کا سب سے مضبوط حصہ ہوتا ہے۔
جہاز کی سیٹ کا رنگ
اکثر لوگ جہاز میں ہمیشہ ہی نیلے رنگ کی سیٹ دیکھ کر حیران رہتے ہیں لیکن اس کا تعق بھی مسافروں کی بھلائی سے ہے۔ نیلا رنگ ذہن کو پرسکون رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر جہاز کی سیٹ کا رنگ سرخ رکھا جاتا تو بہت ممکن ہے مسافر لمبی فلائیٹ میں ایک دوسرے سے مار پیٹ کرتے رہتے۔