27 سال بعد بیٹا پیدا ہوا تو ۔۔ پاکستان کا وہ والد، جس نے اولاد کی پیدائش پر 12 دیگیں بنا ڈالی

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ایک ایسے ہی والد کے پیار محبت کی ویڈیو نے سب کے دل موم کر دیے تھے، جس میں ننھے مہمان کی آمد پر والد خوشی سے پھولا نہیں سمایا ہے۔

اس خوشی کے موقع پر والد نے نہ صرف دعوت دی بلکہ ایک بڑی تقریب کا بھی اہتمام کیا۔

سوشل میڈیا پیج سیفی وائنز کے مطابق گھر میں 27 سال بعد پیدا ہونے والے بچے کی خوشی میں والد نے عقیقے کا اہتمام کیا تھا، جس میں خاندا بھر سے افراد کو مدعو کیا گیا، لیکن دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ نومولود کو والد اپنے سے الگ نہیں ہونے دے رہے تھے۔

والد نے اپنے اکلوتے بیٹے کو کچھ یوں تھاما ہوا تھا کہ جیسے وہ اسے کہیں نہیں جانے دیں گے، پیار و محبت کا ایسا انداز، جس میں والد نے اپنے سارے ارمان پورے کیے۔

12 سے زائد دیگیں چڑھوائی، میٹھا بھی تھا، اور شوربہ بھی، بریانی بھی موجود تھی اور ساتھ ہی کولڈ ڈرنک بھی۔

لیکن دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ والد کو اللہ نے جب 27 سال بعد اولاد کی نعمت عطا کی تو اس خوشی کے لمحے کو بجائے ہوائی فائرنگ کر کے مناتا، والد نے عقیقہ کر کے سنت رسول ﷺ کو بھی زندہ رکھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US