نیند میں غلطی سے پاؤں کعبے کی طرف ہو گئے تو ۔۔ خالی مسجد میں جنات نے کیسے سوتے ہوئے نوجوان کو سبق سکھایا؟ ویڈیو وائرل

image

اکثر کئی مقامات پر تنہا بیٹھے یوں لگتا ہے، کہ گویا کوئی ہمارے ساتھ موجود ہے اور ہمیں تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یا شاید ہم نے بے خیالی میں اسے تنگ کیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کا احوال بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں مسجد کا منظر بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

مسجد کے صحن پر بچھی جائے نمازوں سے اندازہ لگانا آسان ہے کہ یہ مسجد ہی ہے، جہاں موجود نوجوان شلوار کمیز پہنے موجود تھا۔

اکثر دوپہر کے اوقات مسجد کے ملازمین آرام کرنے کے لیے مسجد بھی لیٹ جاتے ہیں، ایسا ہی کچھ اس نوجوان نے بھی کیا، اور جائے نماز پر ہی لیٹ گیا۔

کچھ یوں لیٹا کہ کعبے کی طرف نوجوان کا سر تھا اور دوسری جانب پیر، لیکن جب نیند میں آ گیا تو نوجوان نے بے خیالی میں کروٹ لیتے ہوئے ٹانگیں کعبے کی طرف کر دی۔

شروعات میں تو کچھ نہیں ہوا مگر پھر اچانک نوجوان کی ٹانگیں کسی نہ نظر آنے والی مخلوف نے اٹھا کر دوسری طرف دے ماری۔ گویا اسے یہ عمل شدید ناگوار گزرا تھا، تب ہی اس نے ٹانگ کو ہوا میں لہر کر دوسری جانب پھینک دیا۔

نوجوان کو کچھ اس طرح پکڑا تھا کہ وہ خود نیند سے اچانک بیدار ہو گیا، اور پھر اپنے آپ کو سنبھالتے ہوئے بھاگنے لگا۔

اور اپنے ساتھ دوسرے بندے کو بھی لے آیا اور ماجرے کے بارے میں بتایا، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے، البتہ صارفین اسے جعلی ویڈیو بھی تصور کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US