ماں مرگئی، ان کی جوتی کو روزانہ چومتا ہوں ۔۔ نئی فار چونر گاڑی میں ماں جی کی سالوں پُرانی جوتی رکھ کر گھومنے والا فرمانبردار بیٹا، ویڈیو

image

ماں کے بغیر زندگی کے معنیٰ شاید ختم ہو جاتے ہیں۔ ماں باپ اگر زندہ ہیں تو انسان خوش نصیب ہیں اور اگر ماں نہیں تو زندگی کی کوئی خوشی مکمل محسوس نہیں ہوتی۔ ایک فرمانبردار بیٹا ایسا بھی ہے جس کی ماں دنیا سے چلی گئی تو اس نے اپنی ماں کی جوتی کو چومنا شروع کردیا اور اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈ میں رکھنی شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں آپ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یہ شخص کہہ رہا ہے میرے پاس پہلے ایک سوکس تھی اور اب نئی فار چونر گاڑی ہے جس میں اپنی ماں کی جوتی کو رکھ کر گھومتا ہوں اور اسے چومتا اس لیے ہوں کیونکہ جوتی میں میری ماں کی خوشبو آتی ہے۔

ماں دنیا کی وہ ہستی ہے جس کی موجودگی ہی کافی ہوتی ہے۔ اگر ہمارے والدین ہمارے پاس نہ ہوں تو زندگی بھر یہ ملال رہ جاتا ہے کہ کاش ان کی خدمت کرلی ہوتی ان کی باتیں مان لی ہوتیں۔ ماں کے جانے سے خالی زندگی کو مکمل تو نہیں کیا جا سکتا لیکن ان کی خواہشات اور نصیحتوں کو مان کر چلنا بھی فرمانبرداری کی ایک قسم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US