اکثر پرندوں کے پر انسانوں کے قریب آتے ہیں تو کچھ کو تو چھینک آنا شروع ہو جاتی ہے جبکہ کچھ تو یہ نرم وملائم پر بڑے ہی اچھے لگتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مرغی ایک ایسا پرندہ ہے جو کہ پالتو پرندوں میں تو شمار کیا جاتا ہی ہے، ساتھ ہی ہر دوسرے گھر میں موجود بھی ہوتی ہے۔
لیکن اس کے ساتھ ہی جس جگہ یہ پرندہ ہوتا ہے، وہاں اس کے پر بھی کافی پھیل جاتے ہیں، مٹی اور گندگی کی وجہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔
لیکن انہی مرغی کے پروں سے آپ گھر میں موجود تکیے بھی بنا سکتے ہیں، جبکہ یہی پر جمع کر کے دھول مٹی صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب مور کے پر ہیں، جو کہ دکھتے تو کافی دلچسپ اور خوبصورت ہیں، مگر ان میں بھی جراثیم ہو سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پہلے انہیں صاف کیا جائے اور پھر اسے گھر میں داخل کیا جائے۔
اکثر لوگ کتابوں میں، یا گھر میں سجا کر انہیں رکھتے ہیں، دوسری جانب مور کا پر اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ یہ عام طور پر ہر جگہ موجود نہیں ہوتا ہے۔
joyceelliott.com نامی ویب سائٹ کی جانب سے الو کے پروں اور اس کے مطلب سے متعلق کچھ ایسا انکشاف کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔
ویب سائٹ کے مطابق الو کے پر کو عقلمندی، بادشاہت، جبکہ کئی علاقوں میں اسے بہت ہی خاص خاتون کے پر کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔
جبکہ اسی ویب سائٹ کے مطابق کئی لوگ یہ بھی مانتے ہیں کہ اگر انہیں یہ پر ملا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ بہت اچھا ہونے والا ہے، یہ بھی مطلب اخذ کیا جاتا ہے کہ آپ صحیح راستے پر چل پڑے ہو۔
جبکہ اگر کسی کالے الو کا کالا پر خواب میں آیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ یا آپ کا بہت کوئی قریبی اس دنیا سے جانے والا ہے، مگر رک جایئے یہ محض ایک افسانہ ہی کہا جاتا ہے۔