آپ نے سینڈوچ تو بہت کھائے ہوں گے مگر آج ہم جس سینڈوچ کی بات کررہے ہیں وہ کوئی عام سینڈوچ نہیں ہے بلکہ اس کی دھوم پورے پاکستان میں مچ گئی ہے۔ یہ سینڈوچ حسین آباد کی مشہور فوڈ اسٹریٹ میں بنایا جاتا ہے۔ اس میں کیا خاص بات ہے؟ جاننے کے لئے یہ منہ میں پانی بھر لانے والی ویڈیو دیکھیں
“فریک این فرائی“ نامی دکان پر ملنے والا یہ لمبا ترین سینڈوچ دیکھنے میں تو اپنی مثال آپ ہے ہی لیکن کھانے میں بھی ذائقہ دار ہے۔ پروگرام کی میزبان فاطمہ شیراز کے سوال کے جواب میں دکان دار کا کہنا تھا کہ انھوں نے امریکی فوڈ اسٹریٹ کا کلچر پاکستان میں متعارف کروانے کی کوشش کی ہے۔ اس سینڈوچ میں کئی طرح کے ساسز استعمال کیے ہیں جو کہ اس کے ذائقے کو لاجواب بناتے ہیں۔