بازار میں اس وقت بیر ہی بیر چھائے ہوئے ہیں۔ موسم میں تو لوگ ان کو خوب کھاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ مارکیٹ سے اوجھل ہوں لوگ اس کے فائدوں سے خود کو محروم کرلیتے ہیں البتہ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ سوکھے ہوئے بیر کھانا بھی کم فائدہ مند نہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو سوکھے ہوئے بیر کھانے کے فائدے بتائے جائیں گے۔
خشک بیر کو سوپر فوڈ کا درجہ دیا جاتا ہے کیونکہ ان میں مختلف قسم کے بایو ایکٹیو مادے جیسے پولی سیکرائڈز، پولیفینول، امینو ایسڈ، نیوکلیوٹائڈز، فیٹی ایسڈز، غذائی ریشہ، الکلائیڈز، اور دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ انھیں ناشتے میں سیریل کے ساتھ، ملک شیک، کسی میٹھی ڈش یا پھر سلاد کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
تازے اور خشک بیر کے فائدے
فائبر سے بھرپور یہ ذائقہ دار پھل جلدی ہضم ہوجاتا ہے ساتھ ہی اسے کھانے سے وزن بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بیر کھانے سے پرانے سے پرانا قبض بھی ختم ہوجاتا ہے۔
بیر میں وٹامن ای اور وٹامن سی کے علاوہ دیگر معدنیات بھی موجود ہوتے ہیں جن سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
بیر کو کھانے سے جلدی امراض جیسے الرجی یا ایگزیما میں کمی واقع ہوتی ہے اور جلد نرم ملائم ہوجاتی ہے۔
بیر میں آئرن اور فاسفورس بھی ہوتا ہے جس سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے
خاص طور پر خواتین کے لئے بہترین ہوتا ہے کیں کہ اس میں کیلشیم اور فاسفورس اور آئرن ہوتا ہے جو خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔