سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی تصاور اور ویڈیوز بہت جلد ہی وائرل ہو جاتی ہیں، لیکن ان کے پس منظر کے حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان پپیپلز پارٹی کے چئیر مین آصف علی زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں۔
اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی کچھ صارفین تو یہ خیال کرنے لگے کہ کہیں اداکارہ پاکستان آئی ہیں، لیکن جب یہ خیال بھی غلط معلوم ہوا تو یہ سوچنے لگ گئے کہ شاید بختاور ہندوستان گئی ہیں۔
لیکن دوسرا خیال بھی غلط ہو ہی گیا، اور پھر سب اپنے اندازوں اور مفروضوں کی بنیاد پر کچھ نہ کچھ کہنے لگے۔
دراصل کرینہ کپور اور بختاور بھٹو کی ملاقات ایک تقریب کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو نہ صرف گلے لگایا بلکہ خوشی خوشی ایک دوسرے کا حال چال بھی پوچھا۔
دونوں کی ملاقات دبئی میں ٹائمز آف انڈیا فلمز ایوارڈز 2016 کے موقع پر ہوئی تھی، لیکن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔