ارشد شریف کو آج دنیا سے گئے 3 ماہ سے زائد ہونے والے ہیں، لیکن محسوس ہی نہیں ہو رہا ہے ٹی وی اسکرین پر آنے والا ارشد اب ہم میں نہیں رہا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ارشد شریف ان دنوں کافی ٹرینڈ کر رہا ہے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ آج ارشدکی سالگرہ ہے، یعنی آج ارشد اپنی 50 ویں سالگرہ مناتے۔
لیکن شہادت کا رتبہ اس دنیا سے کہی زیادہ بلند ہے، یہی وجہ ہے کہ آج بھی پاکستانی انہیں یاد کر رہے ہیں، ان کی بیٹی علیزہ ارشد کی جانب سے ایک ایسا ہی پوسٹ کیا گیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے الفاظ نہیں بتا سکتے، کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتی ہوں، آپ جان نہیں سکو گے میں آپ سے اتنا پیار کرتی ہوں، میں ان دنوں کو گن رہی ہوں، جب ہم دوبارہ ملیں گے۔ جب تک میں آپ میرے دل میں موجود ہیں۔
ساتھ ہی یہ بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کینیا سے جب ارشد شریف کا بیگ واپس آیا تو اس میں ایک خاص چیز رکھی ہوئی تھی، جسے پہلے تو دیکھ کر سب حیران ہوئے بعدازاں سب رونے بھی لگ گئے۔
کیونکہ والد اپنی اولاد کے لیے چاکلیٹس لے کر آیا تھا، چاکلیٹس تو آ گئیں تاہم والد نہیں آ سکے۔