سالیوں نے جوتا نہیں بلکہ پورا دولہا ہی کھینچ لیا ۔۔ شادی کی تقریب میں جوتا چھپائی کی رسم کے دوران دولہے کے ساتھ کیا ہوا؟ دیکھئے وائرل ویڈیو

image

آج کل شادی بیاہ کی تقریبات میں عجیب رسومات کا رجحان بڑھ چکا ہے، انہیں رسومات میں جوتا چھپائی کی رسم بھی آتی ہے جس میں دولہے کی سالیاں دولہے کا جوتا نکال کر ان سے پیسے مانگتی ہیں۔

اس وقت ایک شادی کی تقریب سے جوتا چھپائی کی رسم کی تنقید آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر تنقید کی وجہ دولہے کے ساتھ ہونے والی بد تمیزی ہے جو ان کی سالیوں اور بھابیوں کی جانب سے کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہے کی سالیاں اس کا جوتا کھینچ کر اتارتی ہیں کہ وہ صوفے سے سیدھا زمین پر گرتا ہے۔ دولہا اس عجیب حرکت پر غصے کا اظہار بھی کرسکتا تھا مگر وہ گر کر بھی مسکرا رہا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوتے ہی عوام کا پارہ بڑھ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دولہا کی بے عزتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دولہے کے گھر والے یہ بے عزتی برداشت کر رہے ہیں لیکن اگر وہ ردعمل دیتے تو لڑکی والوں کے لیے مشکل ہوسکتی تھی۔

لیکن آخر کار پھر نیچے گر کر شرمندہ ہونے والے دولہے کی جانب سے ڈالرز میں اپنی سالیوں اور بھابیوں کو رقم دی گئی جس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ دلہن کے اہل خانہ کی جانب سے ایک برا اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر کیا کہا دیکھئے تبصرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US