کسی بھی غریب ماں باپ کے لئے اس سے بڑی شاید ہی کوئی بات ہو کہ ان کے بچے پڑھ لکھ کر اس قابل بن جائیں کہ دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر چل سکیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا اس ماں کے ساتھ جس کی بیٹی پولیس افسر بن کر اچانک وردی پہن کر سامنے آگئی اور ماں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ ویڈیو دیکھیں۔
میں جو بھی ہوں اپنی ماں کی بدولت ہوں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مونیکا پونیا نامی پولیس افسر وردی پہنے اپنی ماں کے سامنے جاتی ہیں تو وہ خوشی اور آنکھوں میں آنسو لئے بیٹی کو تکتی ہیں اور سر پر ہاتھ پھیر کر دعائیں دیتی ہیں جبکہ مونیکا اپنی پولیس کی کیپ ماں کو پہنا دیتی ہیں جیسے کہہ رہی ہوں کہ میں آج جو بھی ہوں ماں سب آپ کی وجہ سے ہوں۔
میری بیٹی میرا فخر ہے
اس کے بعد مونیکا اپنے والد کے پاس جاتی ہیں جو کھیت میں کام کرنے میں مگن ہوتے ہیں۔ مونیکا کو دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ بیٹا مجھے تم پر فخر ہے۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں اپنی بیٹیوں کو بھی بیٹوں کی طرح آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہیے۔
20 سے زیادہ امتحان پاس کیے
واضح رہے کہ مونیکا پونیا کا تعلق بھارت کے شہر دہلی سے ہے۔ مونیکا کی ویڈیو اور رہن سہن دیکھ پر معلوم ہوتا ہے کہ ان کا خاندان کافی سادہ ہے۔ مونیکا نے بتایا کہ وہ ایک یوٹیوبر ہونے کے علاوہ دہلی پولیس ڈمارٹمنٹ میں سب انسپیکٹر ہیں اور اس عہدے کو حاصل کرنے کے لئے انھوں نے 20 سے زائد امتحانات پاس کیے ہیں جب کہ ان کے یوٹیوب چینل پر بھی امتحانات کی تیاری کے حوالے سے مواد شئیر کیا جاتا ہے۔ مونیکا ان تمام لڑکیوں کے لئے مثال ہیں جو زندگی میں کچھ کردکھانے کا جذبہ رکھتی ہیں۔