بہت بیمار ہوں لیکن ۔۔ آکسیجن سلینڈر لگا کر رکشہ چلانے والے غریب بزرگ کی وائرل تصویر کے پیچھے چھپی دردناک کہانی

image

بوڑھا شخص ہانپتے ہوئے رکشہ چلا رہا تھا۔ سانس اکھڑ رہی تھی اس لئے مجبوراً آکسیجن سلینڈر بھی ساتھ رکھا ہوا تھا۔ آکسیجن ماسک لگائے بوڑھا شخص محنت کررہا تھا جبکہ اس وقت اسے علاج کی ضرورت تھی۔ اسی لمحے کسی نے اس کی تصویر کھینچ ڈالی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یہ بوڑھا آدمی کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے تکلیف دہ حالات میں بھی محنت کر کے حلال روزی کما رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی بزرگ کے اس جذبے کو سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیس بک بیجز کے مطابق اس تصویر کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر سے ہے۔ جہاں حالات زندگی بھارتی افواج کی وجہ سے یوں بھی بہت تنگ ہیں ایسے میں جانے بزرگ کو کون سی بیماری ہوگی جس کی وجہ سے وہ کام کرتے ہوئے بھی مصنوی سانس لینے پر مجبور ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US