مفتی تقی عثمانی ویسے تو سوشل میڈیا صارفین میں بھی کافی مقبول ہیں، تاہم ان کا دلچسپ انداز ان کے ناقدین میں بھی خوب ان کی توجہ حاصل کر لیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر مشہور مفتی تقی عثمانی کی تصاویر سب کی توجہ خوب حاصل کی جس میں وہ خانہ کعبہ کے اندر موجود تھے۔
شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی پاکستان کی ان چند مشہور اور مقبول مذہبی شخصیات میں شامل ہیں، جو کہ فرقہ واریت اور نفرت سے بالاتر ہو کر محبت کا پیغام دیتے ہیں۔
جامعہ دارالعلوم کراچی کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کی گئی معلومات کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی نہ صرف سعادت حاصل کی، بلکہ بیت اللہ کے اندر عبادت بھی کی۔
ذرائع کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے بیت اللہ کے اندر نماز بھی ادا کی، جبکہ ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔