ماں مرگئی باپ کو زندہ رکھنے کے لیے یہ سچ چھپایا کیونکہ ۔۔ بیٹوں کی والد کی خدمت کرنے کی ویڈیو آپ کو بھی آبدیدہ کردے گی

image

ماں اور باپ دونوں انسان کی زندگی کا سب سے بڑا اور اہم رشتہ ہیں ان کے بغیر زندہ رہ تو سکتے ہیں لیکن ان کی کمی کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ لیکن اگر ان دونوں میں سے کوئی ایک بھی دنیا میں حیات نہ ہو تو زندگی غیر مکمل لگنے لگتی ہے۔ لیکن یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ماں باپ ایک دوسرے سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ ماں کے دور ہونے کا غم والد کو ذہنی بیماری میں مبتلا کرگیا۔

محمد رسُول نامی صارف نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کو اپنے والد کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر انہوں نے لکھا کہ: " یہ ایک عجیب سا دن تھا میرے لیے میرے والد صاحب کی یاداشت ٹھیک سے کام نہیں کرتی والدہ کو فوت ہوئے ایک دن ہو گیا تھا 2 دن سے میں سویا نہیں تھا، صبح صبح میں اپنے والد صاحب کو ناشتہ دے رہا تھا کزن نے ویڈیو بنائی تھی میرے والد صاحب ہر تھوڑی دیر بعد مجھ سے یہی پوچھتے تھے کہ چلو نا اب گھر چلتے ہیں تمہاری امی کہا ہیں؟ میں پھر جو جھوٹ بول دیتا تھا وہ تو سو رہی ہے کہتے اچھا ٹھیک ہے ٹھیک ہے ۔۔ میری کیا حالت تھی یہ سن کر یہ ایک اللہ ہی جانتا ہے اس لئے اللہ تعالی کہتے ہیں جو شخص کہتا ہے کہ میرا حافظہ بہت زیادہ مضبوط ہے میں آپ کو ایسی عمر میں پہنچا دوں گا کہ آپ سب کچھ بھول جائیں گے تمہارے ذہن کو میں صاف کر دوں گا۔ بس میرے بھائیوں یہ ہے حقیقت انسان کی اللہ تعالی ہمیں صحیح طریقے سے اپنے والدین کی خدمت اور دین اسلام پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین "

والدین کی آپس میں اگر ایسی محبت ہو تو اولاد کو جہاں افسوس ہوتا ہے وہیں اس بات کا اطمینان اور خوشی بھی رہتی ہے کہ ہمارے والدین ایک دوسرے سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ جدائی کا غم ان کو اس حال تک لے آیا۔ اگر ہمارے بڑے آپس میں یونہی محبتوں اور مسرتوں بھرے گھرانے تشکیل دیں تو پورا خاندان مطمئن زندگی گزارتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US