ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس کو حادثہ پیش آیا ہے ,اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گرین لائن بس کے راستے پر ایک بچہ آ گیا تھا۔
ڈرائیور نے بچے کو بچانے کی کوشش کی، خوش قسمتی سے بچہ تو بچ گیا مگر گرین لائن بس جنگلے سے ٹکرا گئی۔
مذکورہ واقعہ آج صبح پیش آیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
حادثے کے نتیجے میں ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن مسافر بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور تیز رفتاری کے باعث بس فٹ پاتھ پر لگے جنگلے سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے تاہم حادثے کے بعد مسافر شیشہ توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے۔
ذرائع کے مطابق کراچی حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار خاتون زخمی ہوئی ہیں، دیگر مسافر محفوظ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے باعث بس کا دروازہ لاک ہوگیا تھا، جس کے بعد مسافر کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر باہر نکلے۔