بوری کا پاجامہ ہی لاکھوں کا ہے ۔۔ عام سے پاجامے کی قیمت کتنی زیادہ ہے؟ جان کر سب کے ہوش اڑ گئے

image

کچھ دیزائنر انوکھا بننے کے چکر میں ایسی چیزیں بنادیتے ہیں جن کو دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے کسی ڈیزائنر نے ایسی ہی تخلیق کی ہے جسے دیکھ کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں بوری سے بنے پاجامے کی۔

اتنا ہی نہیں اس عجیب و غریب پاجامے کی قیمت بھی اتنی زیادہ ہے کہ جان کر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس پجامے کو "سچکدواہائی" نام کے ایک انسٹاگرام پیج پر شئیر کیا گیا جہاں اس کی قیمت 60 ہزار بتائی گئی ہے۔ واضح رہے بھارتی 60 ہزار کو پاکستانی روپے میں کنورٹ کیا جائے تو یہ 189,266روپے بنتے ہیں یعنی دس ہزار کم 2 لاکھ روپے۔ تو کیا آپ 2 لاکھ کا یہ پاجامہ لینا پسند کریں گے؟

شائد ڈیزائنر کے پاس چاول کی بوری بنانے والی فیکٹری ہے

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے کئی مضحکہ خیز تبصرے کرنے شروع کردیے۔ کسی کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹراؤزر زمین پر رکھا ہو تو لوگ اسے پونچھا سمجھ کر پیر صاف کرلیں گے۔ جب کے کسی کے مطابق اس ٹراؤزر کو بنانے والے کے پاس چاول کی بوریاں بنانے کا کارخانہ ہے۔

انتہائی غیر آرام دہ

یہ تمام باتیں ایک طرف لیکن ڈیزائنر کو اس پاجامے کو بنانے سے پہلے کم سے کم یہ تو سوچ لینا چاہیے تھا کہ اس غیر آرام دہ شے سے بنا پاجامہ پہن کر کوئی کیسے سکون سے کام کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے کئی بالی وڈ اداکاروں اور اداکاراؤں نے بوری سے بنے لباس خوشی خوشی پہنے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس کی قیمت اتی زیادہ رکھی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US