مہنگے تیل کے بغیر پیاز کیسے تلیں؟ جانیں پیاز تلنے کا انوکھا طریقہ جس سے آپ ہزاروں روپے کی بچت کرسکتے ہیں

image

آج کل تیل کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آج ایک ایسی ترکیب بتا رہے ہیں جس سے آپ روزانہ کے تیل کا استعمال کم سے کم کرسکیں گی۔ اس ترکیب سے ناصرف آپ کے ہزاروں روپے بچیں گے بلکہ یہ صحت کے لئے بھی مفید ہے۔

مشہور شیف اعجاز انصاری اپنے وی لاگ میں بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے پیاز کو چھیل لیں اور باریک باریک کاٹ لیں۔ یہ کام آپ مشین کی مدد سے بھی کرسکتے ہیں۔ تمام موٹے حصے نکال لیں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ پیاز ایک جیسی کٹی ہوئی ہو۔

اب کٹی ہوئی پیاز کو ایک برتن پر رکھ کر پھیلا کر سکھائیں۔ 2 ، 3 گھنٹوں کے لئے پنکھا چلا کر چھوڑ دیں تو زیادہ اچھا ہے تاکہ پیاز کا قدرتی پانی خشک ہوجائے۔

اس سوکھی ہوئی پیاز کو نان اسٹک پین پر پھیلائیں اور گرم ہوجانے کے بعد دھیرے دھیرے چمچ چلائیں تاکہ پیاز چپکے نہیں اور سنہری ہوجائے۔ تھوڑی دیر میں ہی پیاز سنہری ہوجائے گی۔ اب کسی ائیر ٹائٹ برتن میں بند کر کے رکھ دیں۔ یہ پیاز ایک سال تک استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں تیل شامل نہیں جس کی وجہ سے کولیسٹرول بڑھنے کا خطرہ بھی نہیں ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US