بابر اعظم کے خلاف اچھا مقابلہ ہو گا، راشد خان

image
افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اور پاکستان سپر لیگ  میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل راشد خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف میرا پلہ اب تک بھاری ہے لیکن پھر بھی مجھے بابراعظم کو اچھی بولنگ کرنی ہے۔

پی ایس ایل میں کل دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس سے قبل راشد خان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ بڑے کرکٹر کو بولنگ کر کے بولر انجوائے کرتا ہے، کبھی وہ ٹف ٹائم دیتا ہے کبھی آپ، بابر اعظم کے خلاف چیزوں کو سادہ رکھوں گا اپنی لائن اینڈ لینتھ پر فوکس کروں گا، بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے بہترین بیٹر میں سے ہیں، اچھی بولنگ کروں گا، ایسے بیٹر کو بری بولنگ نہیں کی جا سکتی۔

راشد خان نے لاہور قلندر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا لاہور قلندرز کے ساتھ تیسرا سیزن ہے جو اب تک بہت اچھا رہا ہے، پی ایس ایل کے آغاز میں مشکل وقت دیکھا، ٹرافی جیتنا بڑا کارنامہ ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US