ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ’چند ایسے افراد جو عوام اور اس ملک سے تعلق نہیں رکھتے ہیں نے لوگوں کو قتل کیا۔ کچھ دہشت گردوں کو باہر سے ملک میں داخل کیا گیا، مساجد کو آگ لگائی گئی اور رشت میں بازاروں کو جلایا گیا۔‘ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ️ ’اسرائیل کا مقصد ملک کو ’افراتفری‘ کی طرف دھکیلنا تھا‘۔
- ہلاکتوں کی منصوبہ بندی ناقابل برداشت ہے، عوام 'افراتفری' کو روکیں: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی اپیل
- ایران میں کم از کم 192 افراد ہلاک، انٹرنیٹ کی بندش سے مزید ہلاکتوں کی تصدیق ممکن نہ ہو سکی: ناروے میں قائم ایرانی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن
- ایران کی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر فوجی حملہ کرتا ہے تو اسرائیل اور امریکی فوجی مراکز 'جائز اہداف' تصور کیے جائیں گے۔
- ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے باعث اسرائیل میں ہائی الرٹ
- رکاوٹوں کے باوجود کراچی میں جلسہ ہر صورت ہو گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
ہلاکتوں کی منصوبہ بندی ناقابل برداشت ہے، عوام ’افراتفری‘ کو روکیں: ایرانی صدر کا قوم سے خطاب