دنیا میں ایک ایسا منفرد قصبہ بھی ہے جو صرف ایک عمارت پر ہی مشتمل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک عمارت پر مشتمل یہ قصبہ امریکہ کی ریاست الاسکا میں واقع ہے۔ اس قصبے کے تمام رہائشی ایک ہی چھت کے نیچے رہائش پذیر ہیں۔
قصبے کی مکمل آبادی 300 افراد پر مشتمل ہے جو ایک 14 منزل عمارت میں رہائش پذیر ہے۔ پوسٹ آفس، پولیس اسٹیشن اور دکانیں اسی عمارت میں ہی موجود ہیں تاہم اس عمارت تک رسائی بھی کافی مشکل ہے کیونکہ کشتی یا سرنگ کے ذریعے ہی کوئی اس عمارت تک پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس عمارت کے تہہ خانے میں ایک چرچ بھی موجود ہے۔ اس عمارت کی تعمیر 1974 میں ہوئی تھی جو سرد جنگ کے دوران ایک بیرک کے طور پر استعمال کی گئی تھی۔