کمر میں موچ آجائے پر بیوی کی تصویر اچھی آئے ۔۔ فرش پر لیٹ کر مسجدِ نبوی میں بزرگ شوہر نے اپنی بیوی کی تصویر کھینچ لی، تصویر وائرل

image

میاں بیوی کے رشتے میں اللّٰہ تعالیٰ نے قدرتی طور پر محبت رکھی ہے اور یہ محبت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی جاتی ہے۔ اسی لیئے کہا جاتا کہ بڑھاپے کا پیار، جوانی کے پیار سے زیادہ اور مضبوط ہوتا ہے۔ کیونکہ آپ ایک عمر گزارتے ہیں ساتھ میں، چاہے خوشی ہو یا غم شانہ با شانہ کھڑے رہتے ہیں اور وقت آنے پر ایک دوسرے کیلیئے قربانیاں بھی دیتے ہیں۔

اسی خوبصورت رشتے سے ہی متعلق، ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ یہ تصویر مسجدِ نبوی کی ہے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک عمر رسیدہ شوہر اپنی بیوی کی خوشی کی خاطر زمین پر لیٹ کر اسکی تصویر کھینچ رہا ہے۔

منفرد انداز میں لی جانی والی اس تصویر میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بزرگ شخص اپنی کمر میں موچ آنے کی پرواہ کئے بنا بس اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح ان کی بیوی کی تصویر اچھی آجائے تا کہ وہ خوش ہوجائے۔

اسی طرح کی چھوٹی چھوٹی کوششیں ایک مضبوط رشتے کو جنم دیتی ہیں وہ رشتہ جو عمر بھر قائم رہتا ہے۔ ہمیں بھی چاہیئے زندگی میں آنے والے ہر چھوٹے بڑے موقع کو کھل کر جیئیں اور ایک دوسرے کو خوش رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US