پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

image

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4600 روپے سستا ہو کر 427436 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 3944 روپے کم ہو کر 366457 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 61 روپے کم ہو کر 6309 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US