5 بار حمل ضائع ہوا اور ۔۔ 20 سال بعد باپ بننے پر والد جھوم اٹھا، لیکن خاتون ماں کیوں نہیں بن پا رہی تھی؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کردیتی ہیں، کچھ تو ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سومالیہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب جوڑے کے ہاں دوسرا بچہ 20 سال بعد پیدا ہوا۔

زندگی میں والدین کے لیے سب سے اہم لمحہ یہی ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو جوان ہوتا دیکھے یا پھر اولاد کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزر بسر کرے۔

لیکن سومالیہ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں میں وہ ہوا، جس نے انہیں افسردہ تو کیا تھا مگر مایوس نہیں۔

20 سال پہلے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد جوڑے کے ہاں جب کبھی خوشی کی خبر آتی، تو مس کیرج ہو جاتا، تقریبا 5 بار معاملہ یوں ہی چلتا رہا۔

اس بات بھی جوڑا پریشانی، کشمکش اور مشکل صورتحال سے دوچار تھا، کیونکہ اندازہ ہی نہیں تھا کہ کب کیا ہو جائے، لیکن اس بار جوڑے نے ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا تھا، جب ہی 20 سال بعد 55 سالہ والد اور 44 سالہ والدہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق پہلی ڈلیوری کے بعد خاتون میں حمل نہیں ٹھہر پا رہا تھا، جو کہ خطرناک تھا، ہر بار علاج معالجہ ہوتا، تاہم خاتون کا حمل ٹھہر ہی نہیں پاتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US