ماں کا دل نہیں مان رہا تھا مگر ۔۔ فکر مند والدہ نے اپنے لخت جگر بیٹے کو کیسے رخصت کیا؟ دل چھولینے والے مناظر

image

ماں تو آخر ماں ہی ہوتی ہے جو اپنی اولاد کی ہر وقت فکر میں رہتی ہے اور ان کی سلامتی کے لیے دعا کرتی ہے۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو چند ایسی ہی تصاویر دکھانے جا رہے ہیں جس میں ایک ماں اپنے بیٹے کو خود سے جدا کررہی ہے مگر دل میں اس کے لیے ایک ڈر بھی ہے۔

تصویری مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بس اڈے پر کسی نے چپکے سے ایک ماں اور بیٹے کی ویڈیو بنائی ہے جس میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

ماں اپنے بیٹے کو کچھ کہہ رہی ہے اور پھر اسے گلے سے لگا لیتی ہے۔ ان تصاویر میں بہت بڑا پیغام بھی چھپا ہے۔ خاتون کے چہرے سے لگ رہا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ اس کا بیٹا اس سے الگ ہو۔

پھر وہ ماں آخری دلاسہ دے کر اپنے بیٹے کو رخصت کر ہی دیتی ہیں چاہے بچھڑنے کادکھ جتنا بھی ہو۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US